اوورسیز کاحکومت پر بھرپور اعتماد، ترسیلات زر مزید 31 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اوورسیز کا حکومت پر بھرپور اعتماد، ترسیلات زر مزید 31 فیصد بڑھ گئیں۔

سمندر پار پاکستانیوں نے جنوری سے نومبر تک 21 ارب 5 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ7 ارب 29 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی جو پچھلے سال اسی عرصے سے 38.7 فیصد زیادہ ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے سال کے پہلے 11 ماہ 6 ارب 15 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں ،برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر بھیجے۔