غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی ،غزہ میں آخری ہسپتال کو بھی آگ لگادی، متعد مریض و طبی عملے کے اراکین شہید ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ سمیت درجنوں افراد کو تفتیش کےلئے حراست میں لے لیا ، فوجیوں کی جانب سے طبی سہولت کو زبردستی خالی کرنے کے بعد بہت سے مریضوں کی قسمت کا علم نہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا اسرائیلی فوج نے کمال عدو ہسپتال کو جلا دیا اور وارڈز تباہ کردئیے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا اسرائیلی فوج کے کمال عدوان ہسپتال پر حملے نے شمالی غزہ کے مرکز صحت کو بھی بند کر دیا اور کارروائی کے دوران آگ لگنے سے اہم شعبے تباہ ہو گئے،گواہوں کے مطابق اسرائیل طبی مرکز پر حملے کےلئے روبوٹس کا استعمال کر رہا ہے ،خوفناک دھماکوں سے مریض اور عملے کے اراکین شہید ہوگئے۔
مزید برآں غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں مغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت مزید 4 افراد شہید ، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی دہشتگردی ،غزہ میں آخری ہسپتال کو بھی آگ لگادی،متعدد شہید
















