اسلام آباد: ( ) وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ، گزشتہ سال کی نسبت اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے ، گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔
سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔
وزیراعظم کا گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم


















