اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد کی خرید و فروخت سمیت دیگر پابندیاں عائد،قائمہ کمیٹی سینٹ نے بل منظور کرلیا۔
سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میںآڈیٹرز و ماہرین پر ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے،نان فائلرز پر گاڑی ، بینک اکاونٹ ، شیئرز،جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے ، ہائی رسک افراد کا ڈیٹا بینکوں سے شیئر کرنے کی شقیں منظور کرلی گئیں،انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو موٹرویز سفر پر پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑےگا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا تمام افراد کو گاڑی ، جائیداد خریدنے سے پہلے اپنی مالی اہلیت کو ثابت کرنا ہوگا اورخریداری سے قبل اپنے گوشواروں میں ذرائع آمدن بتانا ہوگا۔
رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ کیش اکانومی کو پروموٹ کریں گے، آپ 5ہزار روپے مالیت کا نوٹ کیوں بند نہیں کرتے، ٹیکس چوری سے بچنے کےلئے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں جہاں زیادہ ایجنٹس ملوث ہوں گے وہاں جھوٹ بولنا مشکل ہوگا،بعد ازاں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس ترمیمی بل 2024کی منظوری دیدی۔
نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد کی خرید وفروخت ودیگر پابندیاں عائد،بل منظور
















