آذر بائیجان کے طیارے کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کادعویٰ

باکو (مشرق نیوز) حادثے کے شکار ہونے والے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ روسی یا چیچن فورس نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق میزائل فضا میں پھٹنے کی وجہ سے اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے۔ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو گروزنی میں دوبار لینڈ کرنے کی کوشش کی، تیسری بار لینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافروں نے دھماکے کی آواز سنی۔دوسری جانب آذر بائیجان نے مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔