پشاور ،مردان میں فائرنگ،8افراد کو ابدی نیند سلادیا گیا

پشاور،مردان:(بیورورپورٹ)پشاور ،مردان میں فائرنگ،8افراد کو ابدی نیند سلادیا گیا۔

پشاور کے علاقے پشتخرہ میں مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر 5افراد کو گولیوں سے بھون دیا،3زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیا۔

ادھر تخت بائی کے علاقے عیسیٰ خان کلی میں فائرنگ نے 3 افراد کی جان لے لی،پولیس کے مطابق مرنے والوں میں میاں،بیوی اور بیٹا شامل ہے۔