لاہور (خبرنگار) پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مختلف محکموں میں کی گئی اربوں روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بھی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی، بزدار دور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اربوں روپے جاری کئے۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سال 2020-21کی سامنے آنے والی آڈٹ رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے دور میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 8ارب 65کروڑ 90لاکھ روپے کی ادائیگی کی ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق کسی طرح کی بھی جانچ پڑتال اور معاہدے کے مطابق کام پورا ہونے کی تصدیق کئے بغیر پیشگی ادائیگیاں کی گئیں ۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے مینجمنٹ کے سامنے معاملے کو اٹھایا گیا تاہم اسکے باوجود مینجمنٹ ڈی اے سی کی میٹنگ کی حتمی رپورٹ کی تیاری تک کسی طرح کا ریکارڈ یا مواد فراہم کرنے سے گریزاں رہی ۔
لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،پی ٹی آئی دور حکومت میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
















