واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور اسے اب خطے میں منفی مہم جوئی بند کردینا چاہیے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہکے وزیر خارجہ نے مزید کہا اسرائیل نے نہ صرف ایران کی پراکسیز حزب اللہ اور حماس کو ختم کیا بلکہ اس کی فوجی طاقت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے،انٹونی بلنکن نے کہا اس میں کوئی شک نہیں ایران کےلئے 2024 نہایت برا رہا ہے اور ہم روزانہ کی بنیاد پر اسے میدان سے باہر ہوتا دیکھ رہے ہیں، اب ایران کے پاس صرف دو راستے بچتے ہیں وہ اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے خطے میں منفی مہم جوئی بند کرے،انٹونی بلنکن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا دوسرا راستہ یہ ہے کہ ایران اپنے کردار پر غور کرے اور تمام تر توجہ اپنے عوام کی بہبود پر صرف کرے اور خود کو ایک بہتر اور کامیاب ملک بنائے،امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا ایران نے خطے میں منفی سرگرمیوں سے اپنے ملک اور اپنے عوام کا بہت نقصان کیا ہے۔
ایران کیلئے 2024 برا رہا، اب خطے میں منفی مہم جوئیاں بند کردے: امریکہ
















