اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت نے نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی ،ٹیکس لاءترمیمی بل 2024-25قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا،مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز پر 800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شیئرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی ، نان فائلر بینک اکاونٹ اوپن نہیں کر سکیں گے،ترمیم میں بتایا گیا نان فائلز ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے ، نان فائلرز کو موٹر سائیکل رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی ، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاونٹس منجمد کیے جائیں گے ، غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے ،اسی طرح حکومت غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار سیل کرنے کی مجاز ہوگی ، ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کریگا انکے اکاونٹس فریز کیے جائیں گے ، پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا،مجوزہ ترمیم میں لکھا گیا سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاونٹس منجمد کیے جائیں گے ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دئیے جائیں گے،علاوہ ازیں اکاو¿نٹس انفریز کرنے کیلئے چیف کمشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی، فائلر کے والدین اور اولاد پچیس سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہوں گے۔
نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل، ٹیکس لاءترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
















