پشاور (بیورو رپورٹ) جاپان خیبرپختونخوا میں سیلاب زدہ علاقوں اور ہزارہ ڈویژن میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کےلئے پاکستان کومجموعی طور پر 2 کروڑ85لاکھ 80ہزار امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گا ، امداد 2 منصوبوں کیلئے فراہم کی جائے گی جس کیلئے پاکستان اور جاپان کے درمیاں معاہدے طے پاگئے ہیں،امداد میں زچہ و بچہ صحت کےلئے 9.91 ملین ڈالر اور انڈس بیسن میں سیلاب مینجمنٹ کو بہتر بنانے کےلئے 18.67 ملین ڈالر شامل ہیں،معاہدے پر جاپان کے قائم مقام سفارت کار مسٹر تاکانو شوئچی اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے، اس موقع پر جائیکا پاکستان کے چیف نمائندے ناو¿اکی میاتا اور جوائنٹ سیکرٹری محمد یحییٰ اخونزادہ بھی اس موقع پر موجود تھے،اس موقع پر جاپان کے قائم مقام سفارت کار مسٹر تاکانو نے کہا منصوبوں کے ذریعے جاپان نے جنیوا کانفرنس میں 77 ملین ڈالر امداد کے وعدے کو تقریباً مکمل کر لیا ہے، منصوبے نہ صرف کامیابی سے مکمل ہوں گے بلکہ عوام کی فلاح و بہبود میں بھی اہم کردار ادا کریں گے،مالی امداد جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی جائیکا کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
جاپان پا کستان کو 2 کروڑ 85 لاکھ ڈالر سے زائد امداد دیگا، معاہدہ طے
















