جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

نیویارک:(خواجہ فاروق)جنرل اسمبلی نے فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی،قرار داد کے حق میں 157 رکن ممالک نے ووٹ دیا، صرف اسرائیل کی مخالفت ،7 اراکین غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا دونوں ریاستوں کو 1967 سے پہلے کی بنیاد پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر ایک دوسرے کےساتھ امن و سلامتی کےساتھ رہنا چاہیے، اسرائیل فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم اور یہودی آباد کاری کو روکے،جنرل اسمبلی نے دو ریاستی حل کےلئے جون 2025 میں نیویارک میں اعلیٰ سطح کا بین الاقوامی اجلاس بھی طلب کرلیا،مشترکہ صدارت فرانس اور سعودی عرب کریں گے۔