سیول :(مشرق نیوز) جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لالگادیا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر نے ٹی وی پر عوام سے خطاب کے دوران اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کاالزام عائد کرتے ہوئے مارشل لا کا اعلان کیا۔
یون سک یول نے کہاشمالی کوریا کی طرف جھکاو رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی، مارشل لا کے ذریعے آزاد اور جمہوری ملک کو دوبارہ تعمیر کریں گے،وزیر خزانہ نے کہا مارشل لا لگنے کے بعد حکومت فنانشل مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا پارلیمنٹ فیصلے کو منسوخ کردے گی۔
ادھر پولیس نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردئیے اور اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا تاہم اراکین پولیس سے جھڑپوں کے بعد پولیس حصار کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے،جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لا ختم کرنے کی قرار داد منظور کرلی۔
پارلیمنٹ کے اجلاس میں کل 300 میں سے 190 اراکین نے مارشل لا ختم کرنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا،اجلاس شروع ہونے کے بعد فوج کے خصوصی دستے بھی ایوان خالی کرانے کےلئے پارلیمنٹ میں گھس گئے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا میں صدر کی جانب سے مارشل لا نافذ کیے جانے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اورفورسز کی گاڑیوں کے نیچے لیٹ گئے،غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جاری کردہ تصویر میں خاتون کو پولیس وین کا راستہ روکنے کےلئے سڑکے پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















