غزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری، اب تک کامیابی نہیں ملی: امریکہ

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلئے فریقین کو ایک سمجھوتے پر راضی کرنے کےلئے مسلسل کام کر رہے ہیں،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا تمام تر کوششوں کے باوجود تاحال غزہ جنگ بندی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے،چیک سیلوان نے کہا خطے کے تمام فریقین کےساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اس امید کا اظہار کیا، جنگ بندی مذاکرات جلد کامیاب ہوجائیں گے، ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،مشیر چیک سیلوان نے کہا جنگ بندی کی صورت میں بھی فریقین کو حق حاصل ہے کہ ان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو اپنا دفاع کریں،دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے کہا غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانے پر ہی جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے۔