پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول، فوری واپس لیا جائے: تاجر برادری

لاہور( رپورٹ: نعیم جاوید ) تاجر برادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر پرانی قیمت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے روڈ کے تاجر رہنماناصر حمےداور وقار نانی نے کہا کہ نگران حکومت نے پٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا تھا۔ مارکیٹوں میں پہلے ہی سناٹے ہیں مزید سناٹے ہو جائیں گے۔ قومی تاجر اتحاد کے رہنماوں سید ممتاز حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے۔ گلبرگ کے تاجر رہنماو¿ںےونس بےگ، عماد سعدبھٹی اور عمر قریشی نے بھی پٹرول کی قیمت میں 3روپے سے زیادہ کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے کاروباری ٹھپ ہیں، اوپر سے حکومت ہر پندرہ روز کے بعد پٹرول بم مار دیتی ہے، سرکاری محکموں میں پٹرول کا بے دریغ استعمال بند کیا جائے انجمن تاجران قائد اعظم گروپ کے مرکزی رہنما وقار احمد میاں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے ہیں پٹرولیم لیوی 70روپے فی لیٹر ملا کر حکومت فی لیٹر پر 130روپے سے ذیادہ ٹیکس لے رہی ہے سرکاری افسران مفت پٹرول کے مزے لے رہے ہیں یہ ظلم اب ذیادہ دیر تک نہیں چلنے والا حکومت نے مہنگائی کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔