بڑی کامیابی،پابندی ختم،پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کو یورپ کیلئے پروازوں کی اجازت

کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑی کامیابی،پابندی ختم،پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کو یورپ کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت،یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی (ایاسا )نے اپنے مکتوب میں وزرات ہوابازی ، پی آئی اے انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

ترجمان پی آئی ا ے نے کہاایاسا قوانین وضابطوں پر مکمل عمل پیرارہیں
گے ،4 سال کی انتھک محنت کے بعد اہم سنگ میل عبور کیا،سی ای او پی آئی اے کی جانب سے تاریخی موقع پروزرات ہوابازی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو بھرپور تعاون پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

دریں اثنا وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا پابندی ختم ہوناتاریخی دن ہے، کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ ،بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے معیارات کے مطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانے سے ممکن ہوئی،پی آئی اے پرپابندی کے خاتمے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی بڑی محنت شامل ہے۔

خواجہ آصف نے کہاپی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ، پابندی ہٹنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فائدہ ہوگا،آپریشن جلد بحال ہوجائے گا،امید ہے برطانیہ و دیگر ممالک سے بھی پابندی ہٹ جائے گی۔