واشنگٹن (مشرق نیوز) اسرائیل کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی کیلئے امریکہ کے تجویز کردہ منصوبے کی باضابطہ منظوری کے بعد صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں بھی جنگ بندی کی مزید کوششیں کرے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔بائیڈن نے کہا کہ اب حماس کے پاس ایک انتخاب ہے کہ وہ امریکی شہریوں سمیت ان یرغمالیوں کو رہا کرے اور تاکہ اس عمل سے لڑائی کا خاتمہ ممکن ہو۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کوششوں میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول کیلئے ترکیہ، مصر، قطر، اسرائیل، اور دیگر ممالک کے ساتھ اضافی کوششیں کرے گا۔ یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ جنگ کے خاتمہ اور حماس کو اقتدار سے باہر رکھنے سے جنگ بندی کا حصول ممکن ہوجائیگا۔
لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ کے حوالے سے مزید کوشش کریں گے:امریکہ
















