اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی صارفین کےلئے ونٹر پیکیج دسمبر سے لاگو ، ایمرجنسی ریلیف فنڈز این ڈی ایم اے کو منتقل،ای سی سی نے منظوری دےدی۔
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی صارفین کیلئے ونٹر پیکیج کی منظوری دی گئی،وزارت خزانہ کے مطابق ونٹر پیکیج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر 26.07روپے یونٹ فلیٹ ریٹ وصول کیا جائے گا اور مراعاتی پیکیج کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک کیلئے ہوگا،ونٹر پیکیج سے 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صنعتی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا۔
ای سی سی اجلاس میں 3.14 ارب روپے کے ایمرجنسی ریلیف فنڈز این ڈی ایم اے کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ فنڈز این ڈی ایم اے کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔
بجلی ونٹر پیکیج منظور،ایمرجنسی ریلیف فنڈز این ڈی ایم اے کو منتقل
















