لاہور:( قمر عباس نقوی)واسا کے مالی حالات پر سرکاری محکمہ جات کی عدم ادائیگی کے باعث منفی اثرات، 3ارب سے زائد کے نادہندہ ، عدم ادائیگی کے باوجود تاحال پانی کی سہولت سے مستفید ، ایس اینڈ جی اے ڈی 3کروڑ ایف بی آر 53لاکھ پی اینڈ ڈی 82لاکھ پنجاب سپورٹس بورڈ 64لاکھ پونچھ ہاﺅس چوبرجی گارڈن 15کروڑ ،پاکستان ریلویز 46کروڑ پنجاب پولیس 12کروڑ سے زائد کے ڈیفالٹرز ہیں۔
واسا لاہور کے تمام تر اخراجات کا سلسلہ واٹر اور سیور کنکشن سے حاصل ہونے والی آمدنی سے چلتا ہے ،واٹر کنکشن کی تعداد 7لاکھ 60ہزار سے زائد ہے جو کہ آمدنی کے وسائل ہیں، واسا کو مالی بحران میں مبتلا کرنے میں سرکاروں محکمہ جات کا اہم کردار ہے،سرکاری اداروںکو واسا کی جانب سے 2404 واٹر کنکشن فراہم کرتے ہوئے پانی کی سہولت دی جا رہی ہے جس میں تعلیمی ادارے، محکمہ پولیس، محکمہ آبپاشی ولائیو سٹاک ،کیمپ جیل ،محکمہ اوقاف ،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ،میٹرو کارپوریشن ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،اوقاف، زونل ایڈمنسٹریٹر لاہور ،پاکستان ریلویز ،سوئی گیس ،محکمہ جنگلات ،ریسکیو ،پی ڈبلیو ڈی ،پنجاب سپورٹس بورڈ و دیگر ادارے شامل ہیں ۔
انتظامیہ کی جانب سے متعدد مرتبہ بقایا جات کی ادائیگی کےلئے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا مگر ادائیگیاں نہیں کی جاری ہیں،واسا انتظامیہ کی جانب سے صوبائی اور وفاقی محکمہ جات کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باوجود پانی کی سہولت بھی مسلسل حاصل کررکھی ہے جس سے واسا کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، محکمہ جات میں واحدت کالونی پونچھ ہاﺅس چوبرجی گارڈن 14واٹڑ کنکشن ماہانہ ڈیمانڈ 2354850بقایا جات 155733460پنجاب پولیس 88واٹر کنکشن بقایا جات 121342448پاکستان ریلویز 1431واٹر کنکشن بقایا جات 462106051ڈی ایچ اے کنکشن 56بقایا جات 81838000اوقاف واٹر کنکشن 6بقایاجات 92218334ایس اینڈ جی اے ڈی کنکشن 10بقایاجات 30767474پی ڈبلیو ڈی کنکشن کی تعداد1بقایا جات 116168000 بورڈ آف ریونیو کنکشن کی تعداد 2بقایا جات 4475245ہیں جو کہ واسا لاہور کو عرصہ سے وصولی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اکتوبر 2024تک واسا رپورٹ کے مطابق 42سرکاری محکمہ جات 3ارب سے زائد کے نادہندہ ہیں ۔
42سرکاری محکمے واسا کے 3ارب سے زائد کے نادہندہ
















