اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی کے استعمال میں اضافے کےلئے ونٹر پیکیج لانے پر غور شروع،3ماہ کےلئے بجلی8روپے تک سستی ہونے کاامکان، حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ونٹر پیکیج کے تحت صارفین کو ریلیف دےکر بجلی کا استعمال بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،قیمت میں کمی کےلئے 3 مختلف تجاویز زیر غور ہیں، تمام بجلی صارفین یاصرف صنعتی صارفین کو ریلیف دے کر کھپت بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے،فیصلہ جلد ہوگا، آئی ایم ایف سے اجازت کی صورت میں ونٹر پیکیج کی درخواست نیپرا جائے گی، نیپرا سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ حتمی منظوری دے گی۔
ونٹر پیکیج،3ماہ کےلئے بجلی8روپے تک سستی ہونے کاامکان
















