اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سوا کھر ب سے زائد بولی،بیرون ملک پاکستانی گروپ نے پی آئی اے خریدنے کی پیشکش کر دی۔
پی آئی اے کو سوا کھرب روپے سے زائد میں خریدنے کےلئے النہانگ گروپ نے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ای میل ارسال کر دی،گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات ادا ،ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، مرحلہ وار تنخواہوں میں 30 سے 100 فیصد اضافے کی پیشکش کردی۔
قومی ائیر لائن کےلئے بہترین بزنس پلان سمیت فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرادی گئی،پیشکش میں قومی ائیر لائن کو دیگر ائیر لائنز کےلئے انجینئرنگ اور مینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔
بیرون ملک پاکستانی گروپ نے پی آئی اے خریدنے کی پیشکش کردی
















