سرینگر:(مشرق نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کابڑا اقدام، بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کےلئے قرارداد منظور کرلی۔
کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق قرارداد نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چودھری نے پیش کی،سپیکر عبدالرحیم راتھر نے اراکین سے رائے طلب کی ،بی جے پی اراکین کو چھوڑ کرممبران کی اکثریت نے قرارداد کو باضابطہ طور پر منظور کرلیا،سریندر سنگھ چودھری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کا مقصد دفعہ 370 کے تحت خصوصی دفعات کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کابڑا اقدام، آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرارداد منظور
















