اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ستمبر کےلئے بجلی1.28روپے یونٹ سستی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،کے الیکٹرک،لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔
دوسری جانب بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی،قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرامیں جمع کرادی گئی ،منظوری کی صورت میںبجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، کمپنیوں کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ،سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ،ستمبر کےلئے بجلی1.28روپے یونٹ سستی
















