ٹرمپ نے ایلون مسک کو ری پبلکن پارٹی کا نیا سٹار قرار دیدیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ نے ایلون مسک کو ری پبلکن پارٹی کا نیاسٹار قرار دےدیا۔

ٹیسلا وسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں پرجوش مہم چلائی ،فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو حیرت انگیز شخص قرار دیتے ہوئے ری پبلکن پارٹی میں بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ پر روشنی ڈالی۔