واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی انتخابات میں کئی پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ،کچھ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پنسلوینیا کے کانگریس ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹ برینڈن بوئل نے شکست دی،ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی سے دونوں مسلمان امیدوار وں نے فتح سمیٹی، ڈیلس سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لالانی کامیاب ٹھہرے،پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح الیکشن ہار گئیں ،ریاست مشی گن کے ہاوس ڈسٹرکٹ 57 کی نشست کے انتخابات میں ری پبلکن امیدوار تھامس کوہن جیت گئے اور پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عائشہ فاروقی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی سمیٹی، مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ٹھہرے، الہان عمر بھی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سے کامیاب رہیں۔
امریکی الیکشن میں کئی پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ،کچھ کو شکست
















