کراچی میں گارڈ نے تنازع پر 2چینیوں کو زخمی کیا:دفتر خارجہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شہر قائد کے علاقے ولیکا میں قائم نجی ٹیکسٹائل فیکٹری میں تعینات گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہریوں کے فائرنگ سے زخمی ہونے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاواقعہ نجی گارڈ کےساتھ تنازع کے بعد پیش آیا،زخمی افراد کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا ،خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے اور جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔

ترجما ن نے کہاپاکستان واقعہ میں ملوث شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے پرعزم ہے،وزارت خارجہ، داخلہ اور اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، پاکستان ،چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں جو باہمی احترام و مشترکہ تقدیر کے بندھن میں جڑے ہیں،پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت و سلامتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔