واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا،عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیانے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل حتمی اور تکلیف دہ ہو گا،امریکی میڈیا نے یہ واضح نہیں کیا اس کی معلومات کا ذریعہ کیا ہے لیکن اس کے الفاظ سے یہ واضح ہے وہ ایرانی ہے، ذرائع کا کہنا ہے اگرچہ ایران نے اپنے فوجی ڈھانچے سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی کوشش کی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے،دوسری جانب وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے کہا ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے، انہوں نے ایک پریس بریفنگ میں کہاانہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے،اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم حمایت کریں گے، اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے لیکن انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے،ترجمان نے مزید کہا اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے، تو امریکہ اسرائیل کے دفاع کیلئے کھڑا رہے گا۔
ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل پر دردناک حملہ کرسکتا ہے: رپورٹ
















