سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان4نومبر کو کریگا، شرح سود میں2فیصد تک کمی کا امکان

کراچی (بیورو رپورٹ)سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان4نومبر کو کرے گا، تجزیہ کاروں نے شرح سود میں2فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کردیا،سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیرصدارت 4 نومبر کو ہوگا، اجلاس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو صورتحال کےساتھ بین الاقوامی حالات کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا،اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہاافراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر انے کے بعد شرح سود میں2فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود17.5فیصد ہے۔