تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل کی طرف سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں انسانیت کی بدترین تذلیل سامنے آئی ہے، اسرائیلی فوج نے 200 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کر نے نیم برہنہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد فلسطینیوں کے تمام کپڑے اتروا دئیے۔گرفتار افراد میں زیادہ تر مرد تھے جبکہ ایک بچہ بھی ان کے ساتھ دیکھا گیا،انہیں نیم برہنہ حالت میں کیمپ کے ملبے پر کئی گھنٹے تک سردی میں بٹھائے رکھا، جبکہ صیہونی فوج کے سپاہی نیم برہنہ بے بس افراد کی تصاویر بناتے رہے۔ فلسطینی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے سے بچنے کےلئے محفوظ مقام پر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
انسانیت کی بدترین تذلیل، صیہونی فوج نے 200 فلسطینیوں کو نیم برہنہ کر دیا
















