کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے پنجاب کے مقابلے میں کراچی کے مردوں کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں معاشرے پر مردوں کا غلبہ نہیں۔ عائشہ طور نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران ثقافتی فرق کے بارے میں گفتگو کی جو انہوں نے پاکستان کے سفر کے دوران محسوس کیا۔اداکارہ و ماڈل نے کہاکہ کراچی میں مرد آپ کو ایک بار دیکھ کر پھر اپنے کاموں میں لگ جائیں گے اور آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے کیونکہ انہیں کمانا بھی ہوتا ہے۔عائشہ طور کے مطابق پنجاب میں ایئرپورٹ پر اترتے ہی مرد آپ کو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں، پنجاب زیادہ ڈویلپڈ صوبہ ہے جہاں انفراسٹرکچر، لوگوں کے پاس پیسہ اور مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں معاشرے پر مردوں کا غلبہ اتنا نظر نہیں آتا جتنا لاہور یا اسلام آباد میں نظر آتا ہے، کراچی میں مرد اور خواتین ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے کہا کہ لاہور میں مہمان نوازی بہت ہے لیکن مردانہ سماج نظر آتی ہے۔
اداکارہ عائشہ طور نے پنجاب کے مقابلے میں کراچی کے مردوں کو بہتر قرار دیا

















