نیویارک (بیورو رپورٹ) کافی عرصے سے مسائل کاشکار ”سوہنی دھرتی ایپ“ تاحال کام نہیں کررہی اور ایپ پر نئی رجسٹریشن نہیں ہو رہی۔ اور آئی فون ایپ سٹو ر پر باقاعدہ طور یہ پیغام موجود ہے کہ ” سہولت فی الحال آئی او ایس کے صارفین کیلئے میسر نہیں“لیکن آئی فون کے علاوہ اینڈرائیڈ فون پر بھی نئی رجسٹریشن نہیں ہو رہی۔ اس سلسلے میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ثبوتوں کے طور پر تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیجی گئی ہیں لیکن متعلقہ حکام کی طرف سے نہ تو جواب دینا گوارا کیا گیا اور نہ ہی مسئلے کو حل کیا گیا۔امریکہ میں مقیم سمندر پارپاکستانیوں نے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تعجب اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر، پاکستان وزیر اعظم پاکستان، وزیر خارجہ،سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ سرکاری حکام کو یہ مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی جائیں۔
سمندرپار پاکستا نیوں کیلئے بنا یا گیا سوہنی دھرتی ایپ ناکام
















