اسرائیل کی لبنان میں گھسنے کی کوشش ناکام ، افسروں سمیت 14 فوجی ہلاک

بیروت(مشرق نیوز)حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ناکام بنادی ،افسروں سمیت 14 صیہونی فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر قائم علاقے اڈیسہ سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی ،حزب اللہ فائٹرز کی سپیشل انفینٹری رضوان فورس کے ساتھ تصادم ہوا،حزب اللہ فائٹرز نے اسرائیلی فوجیوں کی لبنان میں زمینی راستے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ،اسرائیلی فوج کو جانی نقصان پہنچا،جھڑپ میں 14فوجی ہلاک ،18 زخمی ہوگئے ،ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسرائیلی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا صہیونی فوجیوں کی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی کا ہیلی کاپٹر اپنے فوجیوں کو ریسکیو کررہا ہے اور صہیونی فوجی زخمیوں ،لاشوں کو ہیلی کاپٹر میں منتقل کررہے ہیں۔