پاکستان، عمان کو دنیا میں مذہبی ہم آہنگی کےلئے ملکر کام کرنا چاہئے: چوہدری سالک حسین

لاہور (اپنے نمائندے سے) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہاہے کہ پاکستان اور عمان کو بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے ذریعے دنیا میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور برداشت کو فروغ دینے کےلئے ملکر کام کرنا چاہیے، آج مسلم ممالک جن چیلنجزاور حالات سے گزررہے ہیں اس میں ضرورت ہے کہ مذہبی ہم آہنگی و رواداری اور وحدت کو فروغ دیا جائے، دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے، برداشت اور احترام کا رویہ اسلام کی تعلیمات کا لازمی جزو ہے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یہ بات تین روزہ دورہ عمان کے دوران عمان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد بن سعید بن خلفان المامری کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی، ملاقات کے دوران دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے،، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نے کہا کہ کہ عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے، آج مسلم ممالک جن چیلنجزاور حالات سے گزررہے ہیں اس میں ضرورت ہے کہ مذہبی ہم آہنگی و رواداری اور وحدت کو فروغ دیا جائے، دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے، برداشت اور احترام کا رویہ اسلام کی تعلیمات کا لازمی جزو ہے۔ ملاقات میں انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چوہدری سالک حسین نیعمان کی حکومت کی سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے رواں سال جولائی میں مسقط میں مسجد پر حملے کے بعد مو¿ثر جواب دیا۔ملاقات میں چوہدری سالک حسین نے علماءاور مذہبی ماہرین کے تبادلے کیلئے اقدامات اور اسلامی تعلیمات کی گہرائی سے سمجھ بوجھ کیلئے اہم مذہبی موضوعات پر مشترکہ کانفرنسوں /سیمینارز کے انعقاد کی تجویز پیش کی۔دونوں فریقین نے عصری اسلامی تعلیمات کے مطابق مدارس کے نصاب کو بہتر بنانے کے ممکنہ تعاون پر بھی اتفاق کیا۔چوہدری سالک حسین نے دونوں ممالک کے مذہبی اداروں میں شریعت، قرآن کی تعلیمات اور اسلامی تاریخ کے مطالعے کیلئے طلباءکے تبادلے کے پروگرام قائم کرنے کی تجویز دی۔