نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی رہنماﺅں سے خطاب میں کہا ہے کہ لبنان تباہی کے دہانے پرہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ملک کو ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے کی اجازت دینے کے خلاف خبردار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو کشیدگی پر پریشان ہونا چاہیے۔ لبنان تباہی کے دہانے پر ہے۔ لبنان کے لوگ، اسرائیل کے لوگ اور پوری دنیا کے لوگ اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ لبنان ایک اور غزہ بن جائے۔
لبنان تباہی کے دہانے پر ہے: سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس
















