ایران کا ایٹمی رازوں کے بدلے روس کو بیلسٹک میزائل فراہمی کاانکشاف

تہران (مشرق نیوز) روس اپنی طرف سے وہ ٹیکنالوجی شیئر کرتا ہے جس کی ایران تلاش کر رہا ہے۔ یہ ایک دو طرفہ سڑک ہے، جس میں جوہری مسائل بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ خلائی معلومات میں تعاون بھی شامل ہے جبکہ ایران ایٹمی رازوں کے بدلے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کررہا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی گذشتہ ہفتے مشترکہ طور پر خبردار کیا تھا کہ ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں بغیر کسی قابل اعتبار سویلین جواز کے نمایاں اضافہ جاری ہے۔ ان ممالک کہنا تھا کہ ایران کے پاس موجود یورینیم کی افزودہ شدہ مقدار چار ایٹم بم بنانے کیلئے کافی ہو سکتی ہے۔