دوشنبے:(مشرق نیوز) تاجکستان کے مفتی اعظم چاقو حملے میں بال بال بچ گئے،عرب میڈیا کے مطابق مفتی اعظم سعید مکرم عبدالقدیر دو شنبے کی جامع مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکل رہے تھے،ملزم نے حملہ کردیا۔
تاجکستان کی وزارت داخلہ نے کہانمازیوں نے 61 سالہ مفتی اعظم کو بروقت ہسپتال منتقل کرکے جان بچائی،مکمل طور پر خیریت سے ہیں، ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا،حملہ آور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی۔
تاجکستان کے مفتی اعظم چاقو حملے میں بال بال بچ گئے
















