تہران (مشرق نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے کہا ہے اس بار اسرائیل سے بالکل مختلف اور غیر روایتی طریقے سے انتقام لیں گے اور وہ جان لے گا شیر کی دم سے نہیں کھیلتے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے باور کرایا ہمارے رد عمل کا بھیانک خواب اسرائیل کو دن رات دہلا رہا ہے، اسرائیل کے حکام اور رہنما اپنا ذہنی توازن کھو چکے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ہر لمحہ موت کے منتظر ہیں،پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا اسرائیل یہ نہ سمجھے کہ ضرب لگا کر فرار ہو جائے گا، وہ جان لے کہ ان کو بھرپور جواب دیا جائے گا جس سے وہ کسی صورت بچ نہیں سکیں گے،مقامی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے یہ نہیں بتایا ایران جوابی کارروائی کب اور کس طرح کرے گا۔
اسرائیل کو انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہوگا، اس بار ردعمل مختلف ہوگا: ایران
















