واشنگٹن (مشرق نیوز) ایک سینئر امریکی انٹیلی جنس اہلکار نے کہا ہے کہ روس سب سے زیادہ فعال غیر ملکی مخالف ہے جو رواں سال پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین کم اہم سیاسی عہدوں کیلئے انتخابات پر اثر انداز ہونے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران گذشتہ اجلاسوں کے مقابلے میں زیادہ فعال ہو گیا ہے اور اس نے صدارتی اور کانگریس کے انتخابات سے قبل ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔اہلکار نے صحافیوں کو ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی غیر ملکی اثر و رسوخ کی کارروائیوں کے اہداف کیلئے انتباہات کے استعمال کو بڑھا رہی ہے۔امریکی انٹیلی جنس کا یہ دعوی روس کے سرکاری میڈیا نیٹ ورک کے دو ملازمین کے خلاف امریکہ میں منی لانڈرنگ کے الزامات کے تناظر میں سامنے آئی جس کے بارے میں حکام نے کہا یہ کہ 2024ءکے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے ایک امریکی کمپنی کو آن لائن مواد تیار کرنے کیلئے کمیشن دینے کی سکیم تھی۔محکمہ انصاف کے حکام نے کہا کہ ملازمین نے شیل کمپنیوں اور جعلی شخصیات کا استعمال کرتے ہوئے ایک نامعلوم ٹینیسی کمپنی کو 10 ملین ڈالر ادا کرنے کیلئے آن لائن ویڈیوز تیار کئے جس کا مقصد ریاستہائے متحدہ میں سیاسی تقسیم کو بڑھانا تھا۔امریکی حکام نے گذشتہ مئی میں سینیٹ کی ایک کمیٹی کو بتایا تھا کہ غیر سرکاری اداروں سمیت غیر ملکی عناصر کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ صرف روس، چین اور ایران ہی ایسا نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ سب سے زیادہ اور بنمایاں طور پر سرگرم ہیں۔ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حکومت کی اس ہفتے کی کوششوں سے ظاہر ہوا کہ روس خفیہ طور پر داخلی تقسیم کو بڑھانے اور اس کو بڑھاوا دینے اور روس کے پسندیدہ انتخابی نتائج کو آگے بڑھانے کیلئے نجی روسی کمپنیوں اور آرٹی نیٹ ورک کا استعمال کر رہا ہے۔اہلکار نے مزید کہا کہ آرٹی نے امریکی اور دیگر مغربی شخصیات کے نیٹ ورک بنائے اور انہیں روس نواز بیانیہ تیار کرنے اور پھیلانے کیلئے استعمال کیا تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کملا ہیرس کی حمایت کو کم کیا جا سکے۔
صدارتی انتخابات کیلئے روس سب سے بڑا خطرہ ہے:امریکی انٹیلی جنس
















