مہنگائی سے پریشان عوام ایک اور جھٹکا، سوئی گیس بلوں میں سکیورٹی ڈیپازٹ کے نام سے نئے ٹیکس کا اضافہ

لاہور( رپورٹ: نعیم جاوید ) مہنگائی سے زندہ درگور پاکستانی عوام کیلئے محکمہ سوئی گیس کی طرف سے ماہ اگست کے بلوں میں سکیورٹی ڈیپازٹ کے نام سے ایک نئے ٹیکس کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے صفر گیس استعمال کرنے والے کا بل بھی ایک ہزار روپے سے زیادہ آیا کریگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے عام آدمی کے بل میں مزید اضافہ کر دیا ہے سیکورٹی ڈیپازٹ کے نام سے نیا ٹیکس شامل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ایم ڈی سوئی گیس اور 6000 افسران کی شاہ خرچیاں کا سلسلہ جاری ہے جیسے وہ بلوں میں ڈال کر عوام پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔لیسکو کی طرح سوئی نادرن گیس نے بھی اوور بلنگ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے اربوں روپے عوام کی جیبوں سے نکال لئے گزشتہ چھ ماہ سے 600 گنا زیادہ بل بھجنے کا سلسلہ جاری ہے جس گھر کا 190 روپے بل آتا تھا اب 1000 سے 3000 تک آ رہا ہے محکمہ کی طرف سے میٹر ریڈرز کو جان بوجھ کر مبہم غیر واضح میٹر ریڈنگ کی فوٹو بنانے کے احکامات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی طرز پر سوئی نادرن گیس نے بھی اوور ریڈنگ اور اوور بلنگ کے ذریعے عوام سے اربوں روپے نکلوا لئے کیونکہ عام آدمی کو پتہ ہی نہیں ہے کہ گیس کا یونٹ کیا ہوتا ہے HM 3 کیا ہے MMBTU کیا ہے اور اوپر سے فیکس چارجز اور دیگر ٹیکس نے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن بنا دی ہے پہلے 24 گھنٹے گیس آتی تھی بل 190 سے 220 روپے آتا تھا اب چند گھنٹوں کے لئے گیس آتی ہے اور بل ہزاروں میں پہچ چکا ہے کس صارف نے کتنی گیس استعمال کی اس سے قطع نظر بے تحاشا اوور بلنگ کی جا رہی ہے لوگ گھروں میں LPG استعمال کرتے ہیں اور سوئی نادرن گیس والوں کو بل بھی ادا کر رہے ہیں مشرف دور میں جن افراد نے سی این جی سٹیشن لگائے اور سرعام گیس چوری کی نہ کسی گیس چور کو اور نہ چوری کروانے والے افسر کو پکڑا گیا گیس چوری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے عام آدمی کو گیس کے یونٹ MMBTU کا شعور ہی نہیں ہے گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے ہمارا ریسٹورنٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے فیکس چارجز سیدھا سیدھا جگا ٹیکس ہے جو عوام سے زبردستی لیا جا رہا ہے اگر ملک میں گیس نہیں ہے تو ایم ڈی سوئی گیس کا عہدہ ختم کیا جائے ٹیکنیکل لوگوں کے علاوہ افسران کو فارغ کیا جائے اور ان سےگیس چوری کا حساب لیا جائے ریڈنگ درست کی جائے۔