واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ ہم غزہ میں ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اورغزہ میں جنگ بندی کیلئے بالواسطہ بات چیت جاری ہے مگر اس بات چیت میں کسی بڑی پیش رفت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیلا ویر ریاست کے ریہوبتھ بیچ میں موجود اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس جنگ کو ختم کرنے کے راستے پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم معاہدے کو مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ دونوں فریق جنگ روکنے کے بنیادی اصولوں پر متفق ہیں۔
غزہ کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں: بائیڈن
















