برسلز (مشرق نیوز) یوکرین کےلئے یورپی یونین کی فوجی امداد 43.5بلین یورو تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین کےلئے یورپی یونین کی فوجی امداد 43.5بلین یورو تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے یورپی یونین کے27رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی ایک غیر رسمی میٹنگ کے بعد کہا کہ ہماری فوجی امداد 43بلین یوروسے تجاوز کر گئی ہے۔انہو ں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپی یونین کے ممالک کو یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی میں تیزی لانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ستمبر یا اکتوبر میں یوکرین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سے پہلے کہ ان کا مینڈیٹ ختم ہو جائے گا ۔
یوکرین کےلئے یورپی یونین کی فوجی امداد 43.5بلین یورو تک پہنچ گئی ہے،جوزپ بوریل
















