روزنامہ مشرق کااعزاز،بہترین صحافی کاایوارڈ خواجہ فاروق کے نام

نیویارک:(بیورورپورٹ)روزنامہ مشرق کااعزاز،بہترین صحافی کاایوارڈ خواجہ فاروق نے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ڈے پریڈ کی تقریب میں میئر نیویارک ایرک ایڈمز نے بیوروچیف روزنامہ مشرق خواجہ فاروق کو سال 2023-2024 کے بہترین صحافی کے ایوارڈ سے نوازا۔

تقریب میں صدر پریڈ کمیٹی منیر لودھی، مسلم لیزان نیو یارک سٹی مئیر آفس عطیہ شہناز ،نیویارک منیارٹی کونسل کی روح رواں راحیلہ اسلم، ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نیویارک پولیس میں شامل پاکستانی نژاد امریکی افسروں،کمیونٹی کی خاتون سماجی ورکرز سمیت پریڈ کمیٹی منتظمین و دیگر نمایاں شخصیات کو بھی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔