شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ ساہیوال میں تجاوزات کا خاتمہ، واجبات کی وصولی، سیوریج سسٹم اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اولین ترجیح ہیں۔ پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کو شہری سہولیات میسر آئیں گی۔ وہ ےہاں اپنے دفتر مےں پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس مےں اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر، ڈائرےکٹرڈوےلپمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، ڈائرےکٹر لوکل گورنمنٹ شاہدفاروق وڑائچ، چےف آفےسر کارپورےشن شےخ اشفاق احمد سمےت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے شہر کے بس سٹےنڈزپر صفائی ستھرائی کو مزےد بہتر بنانے اور وہاں سے تجاوزات کے خاتمہ کی ہداےت کی۔ انہوں نے کہا کہ لوئر باری دوآب نہر پر موجود کباڑخانوں کوختم کرواےا جائے۔انہوں نے ضلع بھر مےں پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔ بعدازاں کمشنر شعےب اقبال سےد نے ےونےورسٹی روڈ پسپ پروگرام کے تحت جاری کام کا جائزہ لےا۔ انہوں نے کھدائی کی گئی جگہوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی مصروف ترےن سڑک پر کام کو ترجےحی بنےادوں پر مکمل کےا جائے اور اس کیلئے لےبر اور مشےنری کی تعداد بڑھائی جائے۔ دریں اثناءکمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد کا شہر کے مختلف ہوٹلوں اور رےسٹورنٹس کا اچانک دورہ، حکومت کی جانب سے روٹی اور نان کی قےمت پر عمل درآمد کا جائزہ لےا۔ تفصےلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی قیمت پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا اچانک دورہ کےا۔ انہوں نے مختلف تندورز، ہوٹلز اور رےسٹورنٹس پر روٹی اور نان کے معےار اور وزن کو چےک کےا۔ انہوں نے ہداےت کی کہ روٹی اور نان کی قےمت نماےاں جگہ پر آوےزاں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کو روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہداےات جاری کر دی گئی ہےں ۔