ٹیکس سکیم میں ایف بی آر تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیار

اسلام آباد (مشرق نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس سکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیار ہو گیا۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے۔

انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائیگا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تاجر تنظیم کے نمائندے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کیلئے نہیں آئے تھے۔