بیجنگ (مشرق نیوز) چین نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان کر دیا،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہم دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت اور ان حملوں میں جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، چین ہر قسم کی دہشت گردی کےخلاف مضبوط کھڑا ہے، ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کےلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا چین پاکستان کےساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے اور خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کےلئے تیار ہے۔
پاکستان کیساتھ انسداد دہشت گردی، سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے: چین کا اعلان
















