لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) ڈی جی آئی ایس پی آر کے 9 مئی کے حوالے سے واضح پیغام کے بعد سانحہ 9 مئی میں مبینہ طور پر ملوث تاجر رہنماوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سانحہ 9 مئی میں شامل یا مالی معاونت کرنے اور نجی محفلوں میں سانحہ 9 مئی کی حمایت کرنے اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔ جن تاجر رہنماو¿ں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں اعظم کلاتھ مارکیٹ، عابد مارکیٹ، اکیڈمی روڈ کینٹ، ٹولنٹن مارکیٹ، اردو بازار، ہال روڈ، حفیظ سینٹر، برانڈتھ روڈ اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کئی ای سی ممبر شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح پیغام، سانحہ 9 مئی میں ملوث تاجروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
















