مقبو ضہ بیت المقدس:(مشرق نیوز)شہید اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کانیا سربراہ کون؟،مشاورتی عمل شروع کردیا گیا،خالد مشعل اور خلیل الحیا سمیت متعدد رہنماوں کے نام نئے سیاسی سربراہ کے طور پر لیے جا رہے ہیں،حماس کامشاورتی عمل کب تک مکمل ہو گاواضح نہیں ہوسکا۔
العربیہ کے مطابق حماس کے سرکردہ رہنما یحییٰ الصنوار نے خالد مشعل کی بجائے خلیل الحیا کو سیاسی ونگ کا سربراہ نامزد کرنے کا مشورہ دےدیا، ذرائع کے مطابق یحییٰ الصنوار چاہتے ہیں حماس کے سیاسی ونگ کا سربراہ ایسا فرد ہونا چاہیے جس کے ایران ، شام کےساتھ اچھے تعلقات ہوں،ادھر یحییٰ الصنوار نے کہا حماس کا موجودہ سربراہ عارضی ہو گا اور تنظیم کے مستقل سربراہ کا فیصلہ آنےوالے مہینوں میں ہونےوالے انتخابات میں ہو گا۔
اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کانیا سربراہ کون؟،مشاورت کاآغاز
















