میرے قتل پر امریکہ نے ایران کو قصہ پارینہ نہ بنایا تو تاریخ بزدل لکھے گی: ٹرمپ

واشنگٹن:(خواجہ فاروق) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے میرے قتل پر امریکہ نے ایران کو قصہ پارینہ نہ بنایا تو تاریخ بزدل لکھے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر وائر ل ویڈیو کے کیپشن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا اگر مجھے قتل کر دیا گیا جس امکان ہمیشہ رہتا ہے تو میں امید کرتا ہوں امریکی فورسز ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گی اگر ایسا نہ ہوا تو امریکی قیادت کو تاریخ میں بزدل ،شجاعت سے خالی شمار کیا جائے گا۔

دریں اثنا اپنے انٹرویو میںسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے،غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے،یرغمالیوں کی فوری رہائی ہونی چاہیے، اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔

مزید برآں ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کےساتھ صدارتی مباحثے سے انکارکردیاادھر کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر پیچھے ہٹنے کا الزام لگادیا۔