جوبائیڈن کا سپورٹرز سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے نائب صدر کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا میرا فیصلہ بالکل درست تھا۔انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کی خبر آپ سب کیلئے حیران کن تھی۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن پارٹی رہنماوں کے دباو اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔صدر جوبائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔