واشنگٹن:(خواجہ فاروق)ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی دنیا بھر کی جنگیں ایک فون کال پربند کرانے کادعویٰ کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیااوریقین دہانی کرائی عہدہ سنبھالتے ہی روس ،یوکرین جنگ ختم کرادوں گا،جنگ میں بے شمار معصوم لوگ مارے گئے،یوکرینی صدر نے ریپبلکن پارٹی کا صدرنامزد ہونے پرمبارکباددی۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے کہاہے صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ پارٹی پر کنٹرول کھو دیا،جو بائیڈن کےخلاف آواز بلند کرنیوالے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کی تعداد 35تک جاپہنچی جبکہ صدر دستبردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کےلئے بضد ہیں۔
صدر بنتے ہی دنیا بھر کی جنگیں ایک کال پربند کرا دوں گا: ٹرمپ
















