بجلی بم سے عوام بھسم،ایک یونٹ 48.84 روپے تک جاپہنچا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی بم سے عوام بھسم،ملک بھر کے صارفین کیلئے ایک یونٹ 48.84 روپے تک جاپہنچا،حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف کے خصوصی رعایتی پیکیج کے تحت ماہانہ200 یونٹ والے گھریلو صارفین 3 ماہ کےلئے مستثنیٰ ہوں گے،باقی گھریلوصارفین کےلئے بنیادی ٹیرف بڑھنے سے فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک جاپہنچا،ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 ،301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے،700 یونٹ سے زائد کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 48.84 ،401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے41.36،501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78اور601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے کا ہوگیا۔

بلز میں ٹیکسز کو ملایا جائے تو سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت کہیں زیادہ بنتی ہے،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلئے فی یونٹ3.95 اور 51سے100 یونٹ تک کےلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔